جمعه 15/نوامبر/2024

عراق میں اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس منعقد کرنے والوں کے وارنٹ جاری

منگل 28-ستمبر-2021

اربیل میں قبائلی کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے مطالبے نے عراق میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد سے عراق میں سرکاری سطح پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اتوار کے روز اُن افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا جنہوں نے اربیل شہر میں "اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی دعوت” سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کونسل نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مطالبے میں اہم کردار ادا کرنے پر فی الوقت وسام الحردان، مثال الألوسی اور سحر كريم الطائی کے خلاف وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق کانفرنس کے بقیہ شرکاء کے نام جاننے کے بعد ان کے خلاف بھی قانونی اقدام کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی