آج بدھ کو تونس کے صدر قیس سعید نے خاتون رہ نما نجلا بودن حرم رمضان کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ صدر نے نو منتخب وزیراعظم سے کہا ہے وہ جلد از جلد اپنی کابینہ کا انتخاب کریں۔
63 سالہ نجلا بودن تونس میں حکومت کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ وہ انجینیرنگ کے شعبے میں تونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اور ارضیات میں مہارت رکھتی ہیں۔
وہ فی الحال وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق میں عالمی بینک کے پروگراموں کے نفاذ کی انچارج ہیں جہاں وہ وزارت کے اندر کوالٹی کے انچارج ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائزہیں۔
وزیر اعظم وزارت تعلیم میں پرپز ایکشن یونٹ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔ انہیں سابق وزیر ہائر ایجوکیشن کے دفتر میں ایک کام سونپا گیا تھا ، اور ان کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں۔