یکشنبه 17/نوامبر/2024

حماس کی اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل میں پیش رفت کی تردید

پیر 4-اکتوبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سعودی ٹی وی’العربیہ‘ چینل کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور غزہ میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنےپر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس کے جواب میں حماس رہ نما زاہر جبارین نے سعودی ٹی وی چینل کی رپورٹس کی صداقت کی تردید کی اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کی تکمیل ابھی نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور افواہیں ہیں۔ حماس اور اسرائیل کےدرمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

اتوار کو ایک بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں انسانی صورت حال کو بہتر بنانے ، غزہ کی پٹی پراسرائیلی محاصرے کو کم کرنے اور تعمیر نو سے متعلق امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے غزہ کے محاصرے کو کم کرنے کے اقدامات میں مصری کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے معاملے پرہمیشہ بات کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں آنے والے کئی وفود کی طرف سے ہمیشہ خیالات پیش کیے جاتے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے متعلق کیسز کو زیربحث  لایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مصر کا کردار اہمیت کا حامل رہا ہے۔ قبل ازیں حماس کے ترجمان نے کہا تھاکہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بات چیت کے لیے اتوار کو قاہرہ پہنچے گا۔

مختصر لنک:

کاپی