جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی تلاشی، دو صحافیوں سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

بدھ 6-اکتوبر-2021

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو صحافیوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہرمیں راضی کرامہ کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا۔

ادھر قابض فوج نے الخلیل میں سعیر کے مقام پر تلاشی کے دوران طارق عاشور، احمد عبد ربہ الحلایقہ اور عبداللہ محمد جرادات کو حراست میں لے لیا۔

ادھر نابلس میں قابض فوج نے تلاشی کےدوران سابق اسیر علا ابو خضر کو حراست میں لے لیا۔ خیال رہے کہ علا ابو خضر18 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

طولکرم میں قابض فوج نے اسلامی جہاد کے رہ نما لوئی الاشقر کو حراست میں لے لیا۔ ادھر طولکرم شہر سے سابق اسیر سامح مناصرہ کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران سابق 27 سالہ یوسف الشیخ کو حراست میں لے لیا۔ اس کی گرفتاری شمالی بیت المقدس میں بیت عنان سے عمل میں لائی گئی۔

بیت المقدس میں سابق اسیر سلیم الجعبہ کو حراست میں لے لیا۔ سلیم جعبہ 21 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی 2694 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔ سال 2020ء کے ستمبر میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نسبت رواں سال گذشتہ ماہ کی خلاف ورزیوں میں 40 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی