اسرائیلی جیلوں میں تقریبا انیس سال سے قید ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے شادی وشاحی کو انیس سال کے بعد جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ وہ جنین میں مثلث الشہدا کے علاقے کے رہائشی ہیں۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق وشاحی کو جنوبی الخلیل میں الظاہریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا۔اس سے قبل وہ النقب جیل میں قید تھا جہاں سے اسے چیک پوسٹ پر لا کر اس کے خاندان کے حوالے کیا گیا۔
وشاحی کو قابض فوج نے 16 اکتوبر 2002ء کو انتفاضہ الاقصیٰ کی مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔