جمعه 15/نوامبر/2024

"اسحاق رابین کے قتل میں بنجمن نیتن یاھو کا ہاتھ تھا”

منگل 19-اکتوبر-2021

اتوار عبرانی چینل 12 نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر بنجمن نیتن یاہو پہلی بار سابق اسرائیلی وزیراعظم مقتول اسحاق رابین کی برسی کی سالانہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

دوسری طرف اسرائیلی حکومت کے ایک سابق عہدیدار نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نجمن نیتن یاھو اسحاق رابین کے قتل میں قصور وار ہیں اور اس قتل میں نیتن یاھو کا بھی ہاتھ تھا۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے رابین کے دفتر کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے عبرانی ریڈیو 103 ایف ایم کو ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو اسحاق رابین کی سالانہ یادگاری تقریب میں شرکت کرنے میں عار محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ تقریب میں شرکت کرنے والے سامعین نیتن یاہو کو حقیر سمجھتے ہیں۔ جب وہ تقریبا  26 سال قبل اپوزیشن کے سربراہ تھے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ نیتن یاہو کا اسحاق رابین  کے قتل میں سیاسی کردار تھا۔ اس کہانی میں نیتن یاہو کا اہم کردار ہے۔

خیال رہے کہ رابین کو دائیں بازو کے اسرائیلی یگل عامر نے 5 نومبر کو شہر تل ابیب میں  فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ سمجھوتےاور اوسلو معاہدے کی حمایت کے لیے منعقدہ ایک پروگرام کے دوران قتل کر دیا تھا۔

رابین کے دفتر کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے نیتن یاہو کے نفتالی بینیٹ کے خلاف اکسانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ”میں اس امکان کو رد نہیں کرتا کہ قتل دوبارہ ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی