مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منگل کی صبح 5.8 ڈگری کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے شام ، لبنان ، ترکی ، مصر اور یونان کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
اسرائیلی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 08:34 زلزلہ آیا۔ تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز یونان کے ساحل سے دور بحیرہ روم تھا۔ یہ زلزلہ یونانی جزیرہ روڈس سے 220 کلومیٹر دور اور حیفا شہر سے (1948 میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں) 600 کلومیٹر قربص میں آیا۔ قبرص میں زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے ، بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطینی کے کئی فلسطینی شہروں نے زلزلے کو محسوس کیا۔
ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلے کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔