سرخ پیازبہت سے پکوانوں کی تیاری کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ انہیں ایک مخصوص رنگ اور شاندار ذائقہ دیتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔
رپورٹ میں اسپانوی جریدے "holadoctor” نے سرخ پیاز کے صحت سے متعلق نمایاں ترین فوائد کا جائزہ لیا ہےجن میں متعدد بیماریوں کے خلاف مزاحمت، قوت مدافعت میں اضافہ اور نظام انہضام کو بہتر بنانا شامل ہے۔
اس سے پہلے کہ ہم سرخ پیاز کے فوائد کے بارے میں بات کریں ہم یہاں اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ معلومات صرف رہ نمائی کے لیے ہیں اور ان مطالعات پر مبنی ہیں جو صحیح اور کسی حد تک غلط ہوسکتی ہیں۔ پیاز کو کسی بیماری کے علاج کے لیے استعمال نہ کریں اور اسے کسی بھی علاج کے متبادل کے طور پر نہ لیں۔ اگر آپ کو کوئی بیماری ہے اور آپ سرخ پیاز کھانا چاہتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
سرخ پیاز کے فوائد
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
سرخ پیاز دیگر اقسام کے پیاز کے مقابلے میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ کیونکہ ان میں اینتھوسیانین ہوتا ہے جو اسے اس کا دوسرا رنگ دیتا ہےجو دل کی بیماری اور کینسر کی اقسام کو روکنے میں مدد کرتا اور یادداشت کو برقرار رکھنے، پیشاب کی نالی کی حفاظت اور بڑھاپے کو کم کرنے میں معاون ہے۔
بلڈ پریشر کو کم کرنا
جانوروں کے کئی مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ سرخ پیاز میں موجود quercetin ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور انسانوں میں ہونے والی دیگر تحقیقوں نے بھی اسی طرح کے نتائج ظاہر کیے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ پیاز کی مختلف اقسام میں سرخ پیاز وہ قسم ہے جس میں quercetin کی سب سے زیادہ مقدار ہوتی ہے۔
شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں معاون
سرخ پیاز ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں موثر ہے۔ اس میں ایسے مادوں کی بدولت جو ہائپوگلیسیمک اثرات رکھتے ہیں اور لبلبے کے رس کے اخراج کو متحرک کرتے ہیں۔
ہاضمہ بہتر کرتا ہے
سرخ پیاز ہاضمے کو بڑھاتا ہے۔ قبض سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی بندش کو روکتا ہے۔
انسداد کینسر
مختلف مطالعات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرخ پیاز کی بیرونی جلد سلفر مرکبات، quercetin اور سیلینیم سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ ایسے مادے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بدولت کینسر کی اقسام کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔