ایک اسرائیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں ایک اسرائیلی جوڑے کی گرفتاری ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے محل کی فلم بندی کے تناظر میں عمل میں آئی ہے۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق ابتدائی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک اسرائیلی اور اس کی اہلیہ نے ایردوآن کے محل کی تصویر کھنیچی اور وہ تصاویر ایک فیملی گروپ کو واٹس ایپ ایپلی کیشن میں بھیجیں، لیکن وہ نہیں جانتی تھیں کہ محل کی تصویر کھینچنا ممنوع ہے۔
چینل 12 نے اہلیہ کی بہن کے حوالے سے بتایا کہ "ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں منگل کو واپس آنا تھا اور وہ اچانک غائب ہو گئے اور ہم بہت پریشان ہیں۔”
چینل نے مزید کہا کہ یہ جوڑا اسرائیل کا رہائشی ہے اور ان میں سے ایک کی سالگرہ کی چھٹی پر ترکی گئے تھے۔ انہیں منگل کو ترکی سے واپس آنا تھا۔ ان کی واپسی میں ناکامی سے خاندان کی پریشانی میں اضافہ ہوا۔
معاملے کی وضاحت کے بعد اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ ان کے خاندان کے افراد کو ترک صدر کےمحل کی تصویر بنانے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ تصاویر واٹس ایپ پر خاندان کے گروپ کو بھیجی ہیں اور لکھا ہے کہ گھر کتنا خوبصورت ہے۔ چینل کے مطابق امکان ہے کہ بیوی کو معلوم نہیں تھا کہ محل میں فلم بندی کرنا ممنوع ہے۔
بیوی کی بہن نے کہا کہ میری بہن کا کسی انٹیلی جنس سروس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمیں امید ہے کہ انہیں جلد از جلد رہا کردیا جائے گا۔