مغربی کنارے اورفلسطین کے دوسرے علاقوں میں یہودی بلوائیوں کی فلسطینی شہریوں کے خلاف غنڈہ گردیجاری ہے۔
اتوار کے روز غرباردن کے شہروں طولکرم، الخلیل اور وادی اردن میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوںکی جان ومال پر حملے کیے اور لوٹ مار کی۔
آباد کاروں نےشمالی وادی اردن میں غزال چشمے میں شہریوں کے گھروں کی طرف جانے والی کچی سڑک پر باڑکر اس پر قبضہ کرلیا۔
آباد کاروں نے شمالیشہر طوباس کے مشرق میں خربہ یرز میں پہاڑی زمینوں پر فصلوں کو آگ لگا دی جو پھیلکر رہائشیوں کے گھروں تک پہنچ گئی ہے۔
شمالی وادی اردنکے علاقے ام الجمال میں گذشتہ دنوں قابض اور اس کے آباد کاروں کے حملوں کے باعث 14فلسطینی خاندان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
طولکرم میں آبادکاروں نے شہر کے مشرق میں رامین کے میدان میں آگ لگا دی۔
آج صبح الخلیل کےپرانے شہر کے جابر اور الحسین محلوں میں آباد کاروں نے شہریوں کے گھروں پر حملے کیے۔
گذشتہ رات مسافر یطاکے ام نیر علاقے میں "سوسیا” بستی کے آباد کاروں نے زیتون کے 20 سے زائدپودے اکھاڑ ی۔
پھینکے۔
آباد کاروں کوقابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ہرممکن تعاون فراہم کیا گیا اور انہیں فلسطینیوں پرحملوں کے دوران سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔