جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام کا شہید فلسطینی کا جسد خاکی ورثا کو دینے سے انکار

ہفتہ 20-نومبر-2021

قابض اسرائیلی حُکام نے بیت لحم سے شہید امجد ابو سلطان کا جسد خاکی اس کے ورثا کو دینے سے انکار کردیا۔ شہید کے جسد خاکی کو کل جمعہ کی سہ پہر کواس کے لواحقین کےحوالےکرنا تھا

قابض حکام کا موقف تھا کہ لاش جو جبعہ چوکی پر پہنچائی جانی تھی 14 سالہ شہید ابو سلطان کی نہیں تھی۔

ابو سلطان جمعرات کی شام 10/14/2021 کو قابض افواج اور آباد کاروں کے ساتھ تصادم کے دوران شہید ہوئے۔ اس دوران القدس  اور بیت المقدس کے درمیان سڑک پر آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکے۔

قبل ازیں شہید کے والد نے اپنے بیٹے کی حب الوطنی اور مزاحمتی سرگرمی سے محبت کا انکشاف کیا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ قابض حکام کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لے رہا تھا۔

آخری دور میں امجد سیف القدس کی جنگ سے متاثر ہوا اور وہ ہمیشہ مزاحمت کا ساتھ دیتا رہا اور ہر موقع پر وہ بالعموم مزاحمت کا نعرہ لگاتا اور محمد الضیف اور ابو عبیدہ کی حمایت میں نعرے لگاتا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی