غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہبرطانیہ قابض اسرائیلی فوج کوغزہ مجاھدین کے خلاف انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنےکی مہم میں میں حصہ ڈال رہا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق مزاحمتی کارروائیوں کےجوائنٹ کنٹرول رومکے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ برطانیہ قابضصہیونی ریاست کے لیے غزہ میں انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے مشن میں سرگرم ہے اورقابض فوج کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف معلومات فراہم کررہا ہے۔
ذریعے نے کہا کہ غزہ میں انٹیلی جنس کی کوششوں میں برطانیہکا تعاون امریکہ کے ساتھ شراکت میں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ غزہ کی پٹی میں ہزاروں خواتین اوربچوں کے قتل میں برطانوی شراکت داری نے براہ راست کردار ادا کیا۔
انہوں نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کے ساتھاپنا انٹیلی جنس تعاون بند کرے اور نسل کشی کی جنگ کو روکے۔
یہ باتقابل ذکر ہے کہ برطانیہ غزہ کی پٹی کی فضا میں طیاروں کی پروازوں کے ذریعے اپنی خفیہمعلومات فراہم کررہا ہے۔ وہ جاسوسی کے لیے بنائے گئے ڈرونز کا استعمال کرتا ہے۔قابض فوج ایک مخصوص شخص کو قتل کرنے کے بہانے رہائشی علاقوں ، بستے گھروں اور پناہگاہوں پر بمباری کرتے ہوئے اجتماعی قتل عام کرتی ہے۔