قابض اسرائیلی حکومت کے وزیر داخلہ عایلت شاکد نے صحرائے نقب کا دورہ کرتے ہوئے علاقے میں نئے آباد کاری منصوبے کا اعلان کیا۔
اس منصوبے کے تحت جنوبی نقب میں عزازمہ کے علاقے میں چار نئی یہودی بستیاں تعمیر کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے سبب300 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر دیا جائے گا۔
بئیر ہداج میں مقامی کمیٹی نے شاکد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آبادکاری کے منصوبے کا واحد مقصد فلسطینی خاندانوں کو اپنی زمینوں سے محروم کرتے ہوئے ان کو بے گھر کر دینا ہے۔
کمیٹی نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت یہودی بستیوں کی تعمیر کے لئے 300 سے زائد فلسطینی گھرانوں کو بے گھر کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کر لے گی۔
مقامی کمیٹی کے سربراہ سلیم الضنفری نے بتایا کہ اس سے قبل شاکد نے مقامی کمیٹی کو یہ آبادکاری منصوبہ پیش کیا تو رہائشیوں نے یہ منصوبہ رد کر دیا تھا۔
بئیر ہداج صحرا نقب میں موجود ایک بدو گائوں ہے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔
نئی یہودی بستیاں 2500 دونم زمین پر تعمیر کی جائیں گی