اسرائیل کی دامون جیل میں زیر حراست سات فلسطینی خواتین کو کرونا کا شکار ہونے کےدعوے کے تحت قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔ ان میں سے تین خواتین کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دامون جیل میں قید فلسطینی خواتین شروق دویات، فدویٰ حمادہ، ربی عاصی، شذی عودہ، تسنیم الاسد، شروق البدن اور نورھان عواد کو کرونا کا شکار ہونے کے دعوے کے تحت قید دوسری اسیرات سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران نے ایک بیان میں اسیرات کی صحت کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید کی گئی ہے۔