جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، جزیرہ النقب سے41 فلسطینی گرفتار

بدھ 19-جنوری-2022

فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں قابض اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤٌن میں کل منگل کے روز 41 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں اکتالیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں فلسطینی امور اسیران نے بتایا تھا کہ قابض فوج نے چند روز سے جاری کشیدگی کے دوران جزیزہ النقب سے 130 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے جزیزہ نما النقب میں بسنے والے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال شروع کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی