گذشتہ روز فرانس میں محکمہ صحت کے حکام نے اعلان کیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر کرونا وائرس کے 500000 سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ فرانس میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ریکارڈ کیے جانے والے یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں 501635 افراد کے کرونا کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ 467 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے بعد فرانس میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 17302548 اور اموات کی تعداد 129489 ہو گئی۔
فرانس میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد380324 ہے جن میں سے 3760 کی حالت نازک ہے۔
فرانس ایچ آئی وی انفیکشن کی تعداد میں امریکا، بھارت اور برازیل کے بعد دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔
گذشتہ پیر کو فرانس میں "صحت کے سرٹیفکیٹ” کے بجائے "ویکسینیشن سرٹیفکیٹ” نافذ کیا گیا۔