قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی فضا میں فرضی اور خیالی حملے کیے۔ ان حملوں کے لیے صوتی بموں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں فضا دھماکوں سے گونج اٹھی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں متعدد مقامات پر فضا میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ غزہ میں خان یونس شہر، وسطی گورنری اور دوسرے مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
فرضی حملوں کے باعث شہری بالخصوص بچے خوف زدہ ہوگئے۔
ادھر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔