شنبه 16/نوامبر/2024

واشنگٹن نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت سے قبل اسرائیل کو مطلع کیا تھا

ہفتہ 5-فروری-2022

عبرانی ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ نے گذشتہ رات اطلاع دی ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو داعش کے رہ نما ابو ابراہیم القرشی کے قتل کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں پیشگی اطلاع دی تھی۔

ویب سائٹ کے مطابق تل ابیب کو اس آپریشن کی اطلاع سیکیورٹی چینلز کے ذریعے انجام دینے سے پہلے دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ القریشی اس سے قبل داعش میں "اسرائیل ” کا ذمہ دار تھا۔

گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے القرشی کی ہلاکت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ”داعش کے سربراہ کے خاتمے کے بعد دنیا محفوظ ہو گئی ہے”۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اس آپریشن کو اہم، دلیرانہ اور پرعزم قرار دیا اور دنیا کو واضح امریکی پیغام دیا کہ امریکا جو چاہے کر سکتا ہے۔

القریشی کے قتل کو 2019 میں داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کے صوبہ ادلب میں اسی طرح کی کارروائی میں مارے جانے کے بعد شام میں سب سے بڑا امریکی فوجی آپریشن سمجھا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی