جمعه 15/نوامبر/2024

’عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم میں اضافے کا سبب‘

بدھ 9-فروری-2022

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف قتل کے جرائم کو ماورائے عدالت قرار دیتے ہوئے جرائم کا سلسلہ روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

منگل کے روز ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم’ PCHR‘ نے قابض کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کو دوبارہ شروع کرنے کی شدید مذمت کی اسے  "اسرائیل کی اعلان کردہ سرکاری پالیسی کا حصہ قرار دیا جس کے تحت اب تک اسرائیلی دشمن سیکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے۔

انسانی حقوق گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں منگل کے روز تین فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے  ماورائے عدالت قتل اور عالمی برادری کی  مجرمانہ خاموشی اور بے حسی قرار دیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کھلے عام بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے جب کہ عالمی برادری اس پر مجرمانہ خاموشی کی مرتکب ہو کر اسرائیلی ریاست کے جرائم کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

خیال رہےکہ کل منگل کو شام تین بجے اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی