فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 20 مریض دم توڑ گئے جب کہ 5219 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے12ہزار 264 ٹیسٹ لیے گئےتھے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ غرب اردن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے 13 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1380 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ غزہ میں سات اموات اور 2519نئے کیسز جب کہ القدس میں 1320 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 88 اعشاریہ 7 فی صد رہا۔ فعال کیسز10 اعشاریہ 4 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 9 فی صد ہیں۔
غرب اردن میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3533، غزہ میں 750 اور القدس میں 2100 فلسطینی صحت یاب ہوئے۔