اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ شہید نہاد برغوثی کا خون، ہمارے شہداء اور ہمارے زخمیوں کا خون، قابض دشمن کی جیلوں میں ہمارے بہادر قیدیوں کی قربانیوں اور ہر جگہ ہمارے عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیاں رائے گاں نہیں جائیں گی بلکہ یہ قربانیاں دشمن کے پاؤں تلے جلتا ہوا شعلہ ثابت ہوں گی۔
ایک پریس بیان میں حماس نے فلسطین کے سابق اسیرنہاد امین البرغوثی کو اسرائیلی فوج کی طرف سے گولیاں کار کر شہید کرنے کی مذمت کی اور ان کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی تازہ مثال قرار دیا۔
خیال رہےکہ نہاد امین برغوثی کو اسرائیلی فوج نے منگل کے روز رام اللہ کے قریب النبی صالح کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کیا۔
حماس نے ایک بیان میں کہا کہ قابض ریاست کی جیلوں میں دو سال کی نظربندی کے دوران ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے شہید برغوثی کی شہادت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہمارے مجاہدین آج بھی اپنے عہد وفا پر قائم ہیں اور قبضے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ دشمن ہماری سرزمین سے شکست کھا گئے ہیں۔
حماس نے مجاھد فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ شہداء کے راستے پر چلیں، مزاحمت کی اس کی تمام شکلوں میں فروغ دیں، اور قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا راستہ درست کریں۔
حماس نے کفر عین گاؤں میں شہید کے اہل خانہ اور تمام سوگواران سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عہد شہداء کے ساتھ ہے، جب تک آزادی حاصل نہیں ہو جاتی اور غاصب دشمن کو ہماری سرزمین سے شکست نہیں دی جاتی، اس وقت تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔