قابض یہودی آبادکاروں اور قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام "باب العامود” سے متصل المصرارہ بازار میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بزرگ راہگیر سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔
آباد کاروں نے "باب العامود” کے علاقے میں بڑی تعداد میں ایک اشتعال انگیز مارچ کیا اور قابض ریاست کے پرچم اٹھائے۔ عربوں اور مسلمانوں کی توہین کی اور فلسطینیوں کو بے خل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران قابض پولیس نے فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ انہیں زبردستی وہاں سے نکال دیا گیا۔
قابض فوج نے القدس میں شہریوں اور دکانوں پر صوتی بم پھینکے۔
شاہرا الواد میں قابض پولیس نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کیا اور بڑی تعداد میں تعینات فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
آباد کاروں نے "الشیخ جراح محلے میں مظاہرے کی بھی کال دی، جب کہ انتہا پسند قابض پارلیمنٹ کے رکن اتمار بن گویر نے اس جگہ اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
قابض پولیس نے جمعرات کی شام القدس کے "شیخ جراح” محلے کے مکینوں اور وہاں تعینات افراد اور اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں پر حملہ کیا۔
چھ دنوں سے الشیخ جراح میں قابض پولیس اور آباد کاروں کے متعدد حملے کیے گئے۔ اس میں رہائشیوں، ان کی املاک اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔