قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیسویہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے دو نوجوانوں احمد عبد الحفیظ عطیہ اور اسماعیل یوسف محیسن کو العیسویہ قصبے پر دھاوا بولتے ہوئے گرفتار کیا۔ قابض افواج مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ گرفتاری کی مہم چلاتی ہیں جن میں بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا جاتا ہے اوران پر مقدمات قائم کیے جاتے ہیں۔