چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں نے زیتون کے پودے اکھاڑ دیے،چرواہوں پرحملے

پیر 21-فروری-2022

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر سلفیت میں گذشتہ روز  یہودی آباد کاروں نے مشرقی گاؤں یوسف میں زیتون کے متعدد درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور گورنری کے مغرب میں واقع قصبہ قراوہ بنی حسان میں چرواہوں پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے زیاد جمیل عبدالرزاق کے زیر ملکیت گاؤں کے شمال مشرق میں واقع "النصبہ” کے علاقے میں زیتون کے 15 درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور توڑ دیا۔

قابض فوج کی حفاظت میں آباد کاروں نے "النویطف” کے علاقے میں چرواہوں پر حملہ کیا جو "خفات یایر” بستی کی چوکی سے ملحق ہے۔ قراوہ بنی حسان قصبے کے شمال میں شہریوں کی زمینوں پر بنائی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی فلسطینیوں پر سنگ باری کی اور ان پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

قراوہ بنی حسان کے قصبے میں "النویطف” چشمہ کے علاقے کو "خفات یایر” کی بستی کو وسعت دینے کے لیے مختص کرنے کا خطرہ ہے۔

آباد کار شہریوں کو محدود کرنے اور علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش میں فلسطینیوں کی زمینوں اور گھروں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سلفیت 24 آبادکاری کالونیوں میں گھرا ہوا ہے، جن میں سے سب سے بڑی بستی "ارئیل” بستی ہے، جس میں پچیس ہزار آباد کار آباد ہیں اور یہ مغربی کنارے میں "معالیہ ادومیم” کے بعد دوسری سب سے بڑی بستی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی