پنج شنبه 06/فوریه/2025

انتہا پسند آباکاروں کا مسجد اقصی پر دھاوا

جمعرات 2-فروری-2023

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے جمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق آباد کار  مراکشی دروازے سے اسرائیلی قابض پولیس کی سخت حفاظت میں مسجد میں داخل ہوئے۔

مقبوضہ یروشلم میں محکمہ اسلامی اوقاف نے تصدیق کی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز دورے کیے اور تلمودی رسومات ادا کیں۔

اس دوران قابض اسرائيلی پولیس نے باہر سے آنے والے اور مسجد کے اندرونی حصے میں موجود نمازیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کی شناخت کی جانچ پڑتال کی اور بعض کو بیرونی دروازوں سے حراست میں لے لیا۔

فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں کل عظیم فجر کے اجتماع میں وسیع شرکت کے لیے اپیل کی ہے، تاکہ قابض فورسز اور مبینہ "ہیکل گروپوں” کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ ہر روز مسجد اقصیٰ پر قابض پولیس کی نگرانی میں آباد کاروں کی خلاف ورزیاں اور دراندازیاں معمول کی بات ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی