جمعه 15/نوامبر/2024

درجنوں یہودیوں کے ہاتھوں مسجدِ اقصیٰ کے بے حرمتی

جمعرات 24-فروری-2022

اسرائیلی پولیس کے حصار میں قابض یہودی آباد کاروں کو بیت المقدس میں لایا گیا اور جہاں وہ مسلمانوں کے مقدس مقام مسجدِ اقصیٰ میں دندناتے پھرتے رہے۔

مسجد کے مراکشی دروازے سے درجنوں آباد کار داخل ہوئے جن میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

ارضِ مقدس کے اس دورے میں یہودی مذہبی پیشواؤں [ربیّوں] نے تلمود کی درس وتدریس کی۔ اس موقع پر مذہبی رسومات بھی ادا کی گئیں۔

پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا۔ ان کی دہشت انگیزی مسجد کے اندر اور باہر محسوس کی گئی۔

آج کے اس دورے کو کل نمازِ جمعہ کی ادائیگی میں رکاوٹ کی پیش بندی قرار دیا جا سکتا ہے۔

اہلِ فلسطین کو مسلسل اسرائیلی استعماریت سے ڈرانے، دھمکانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن "نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن”۔

مختصر لنک:

کاپی