قابض اسرائیلی حکام نے دوفلسطینی قیدیوں22 سالہ معاذ مجاھد المطری اور محمد شریف المطری شمال مغربی بیت المقدس میں بیت عنان کے مقام سے گرفتار کرنےکے 20 سال بعد رہا کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی کے بعد دونوں فلسطینی نوجوانوں کا گاڑیوں کی ایک بڑی ریلی نے استقبال کیا گیا۔ اس دوران شہریوں نے فلسطینی پرچم اور حماس کے بینرز اٹھا رکھے تھے، جب کہ مزاحمت اور قیدیوں اور الاقصیٰ کی حمایت میں نعرے لگائے۔
رہائی پانے والے فلسطینیوں کے خاندان کے گھروں کو بھی دو نوجوانوں معاذ اور محمد کی تصاویر اور حماس کے بینرز سے سجایا گیا تھا۔
قابض فوج نے المطری نامی دو نوجوانوں کو 7/2020 کو بیت عنان قصبے میں ان کے اہل خانہ کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے ایک ہفتہ بعد سالم ملٹری کورٹ نے ان کے خلاف 6 ماہ کی مدت کے لیے انتظامی فیصلے جاری کیے۔ جب انہوں نے چھ ماہ قید کی سزا مکمل کرلی تو مزید چھ ماہ کی توسیع کردی گئی۔ اس طرح انہیں بغیر کسی جرم یا الزام کے مسلسل بیس ماہ تک پابند سلاسل رکھا گیا۔