جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں "بیت اللقا” انجمن میں انتہا پسند (اسرائیلی) ربی یہودا گلیک کے استقبال کی مذمت کی۔
حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے اپنے ٹویٹر پیج پر کہا کہ "بیت جالا قصبے میں بیت اللقا ایسوسی ایشن میں صیہونی انتہا پسند یہودا گلیک کا استقبال قابل مذمت اورناقابل قبول ہے۔ یہ ہمارے لوگوں کے موقف کا اظہار نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند صہیونی گلیک کے ساتھ ملاقات کا انعقاد، جو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول رہا ہے ہمارے فلسطینی عوام اور ہمارے القدس کے ساتھ غداری کی نمائندگی کرتا ہے جو صیہونی قبضے کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں اور اس کی بار بار کی جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں۔