چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی طلبہ اسرائیلی قید خانے سے 21 ماہ بعد رہا

پیر 7-مارچ-2022

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والی طالبہ ربا عاصی کو مسلسل 21 ماہ پابند سلاسل رکھنے کے بعد کل اتوار کے روز رہا کردیا۔ ربا عاصی بیرزیت یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔

ربا کو گرفتاری کےبعد دامون جیل میں رکھا گیا۔ رہائی کے وقت اسے جیل سے الجلمہ چوکی پر لایا گیا جہاں سے اسے اس کے اہل خان کے حوالے کردیا گیا۔

بائیس سالہ ربا عاصی کو اسرائیلی فوج نے نو جولائی 2020ء کو طلبہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی