اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شن بیٹ‘ کے سربراہ نےخبر دار کیا ہے کہ رمضان کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف تصادم اور مزاحمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا اسرائیلی داخلی سلامتی سروس "شن بیٹ” کے سربراہ رونن بار نے آئندہ اپریل میں ماہ رمضان کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے امکان سے خبردار کیا۔
بار کئی دنوں تک جاری رہنے والے دورے کے بعد اتوار کی صبح واشنگٹن سے واپس آئے۔انہوں نے امریکا کے دورے کے دوران اپنے امریکی ہم منصب، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیکیورٹی کی مختلف فائلوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عبرانی وائی نیٹ ویب سائٹ کے مطابق اس مہینے کو مسلمانوں کے لیے مقدس سمجھا جاتا ہے۔ رمضان کے اختتام پر مسلمانوں کی عید یہودیوں کی ایسٹر کے مترادف ہوتی ہے۔