فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اورغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں کل اتوار کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں مزید 6 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں ایک خاتون اور اس کا جواں سال بیٹا بھی شامل ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس حکام نے المخفیہ کالونی سے ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوان کو ایک حمام سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں دو حقیقی بھائیوں عبداللہ اور احمد الصیاد کو الطور سے حراست میں لے لیا۔ گرفتاری سے قبل قابض فوج نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
ادھر القدس میں جبل المکبر کے مقام سے قابض فوج نے ایک خاتون اوراس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔