قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کو بیت المقدس کے پانچ شہریوں کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کردیا۔ ان فلسطینیوں کو 9 ماہ سے 20 ماہ کے عرصے تک قید رکھا گیا تھا۔
القدس میں اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ کل اتوار کو اسرائیلی حکام نے معتصم ،حذيفة عطون،يزن الرجبي، محمد نجيب اورأحمد عطيہ کورہا کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معتصم، حذیفہ عطون کو نو ماہ بعد، یزن زھیر الرجبی کو آٹھ ماہ، محمد مراد نجیب کو 18 ماہ اور احمد جمال عطیہ کو20 ماہ بعد رہا کیا گیا۔