کل اتوار کو ایک آباد کار ملیشیا نے مقبوضہ شمالی نقب میں رھط سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی ڈرائیور پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق "بارئیل” ملیشیا جو انتہائی دائیں بازو کے ایک سابق افسر اور اتمار بن گویر کی سربراہی میں "یہودی طاقت” پارٹی کے رکن نے تشکیل دی تھی نے ڈرائیور صلاح ابو زید پر حملہ کیا۔ اسے حملے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ قابض پولیس نے اس پرکیس سے دست برداری کے لیے اسپتال میں دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
جزیرہ نما النقب کے عربوں کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر جمعہ الزبارقہ نے بتایا کہ ایک گاڑی جس میں سوار 4 یہودیوں نے نوجوان صلاح ابو زید پر گیس چھڑکائی اور اس کی گاڑی کو اس وقت جلانے کی کوشش کی جب وہ اندر تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور نے ہمیں بتایا کہ یہودی عبرانی زبان میں بات کر رہے تھے اور ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ وہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کو اندر سے جلا دیں گے، لیکن خوش قسمتی سے اس کے ساتھ ایک مسافر تھا اور وہ اسے دیکھتے ہی وہاں سے چلا گیا۔
ہفتے کے روزاسرائیلی اخبار "ہارٹز” نے مسلح آبادکاروں کی ملیشیا کے قیام کا انکشاف کیا جس کا نام 10 ماہ قبل غزہ کی پٹی کی سرحد پر مارے جانے والے فوجی "بارئیل شموئیل” کے نام پر رکھا گیا تھا۔