قابض اسرائیلی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کی لہر میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 21 مریض وفات پا گئے جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 591 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے تک کرونا کے مزید 2543 کیسز کی تصدیق کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا پھیلنے کے بعد ایک بار پھر وبا تیزی پکڑ رہی ہے اور ایک دن میں اس کی بلند ترین سطح 65799 تک پہنچ گئی ہے۔
سنہ 2020ء میں اسرائیل میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 86ہزار 918 ہو گئے۔