جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے سرکاری وفد کا خفیہ دورہ سوڈان

اتوار 3-اپریل-2022

کل ہفتہ کواسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک اسرائیلی وفد نے گزشتہ ہفتے خفیہ طور پر سوڈانی دارالحکومت خرطوم کا دورہ کیا اور میجر جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

اسرائیلی "کان” چینل نے اطلاع دی ہے کہ نصف سال قبل سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دورہ ہے۔

چینل نے نشاندہی کی کہ "البرھان” کے ایلچی نے گذشتہ فروری میں "اسرائیل” کا دورہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عبدالفتح البرہان نے تصدیق کی کہ "اسرائیل” کے ساتھ تعلقات سیکورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی تعاون پر مرکوز ہیں۔

جنوری 2021 میں، سوڈان ان عرب ممالک کی فہرست میں شامل ہوا جنہوں نے "اسرائیل” ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی