انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے لیے سرگرم 250 تنظیموں اور نیٹ ورکس نے اسرائیل کے غاصبانہ اور نسل پرست تسلط اور فلسطینیوں کے خلاف اسرئیلی ریاست کی کی دہشت گردی اور فلسطینی عوام کے خلاف اس کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور وہاں پرموجود فلسطینی نمازیوں پر غیرانسانی سلوک، ان کی مار پیٹ،اشک آور گیس اور صوتی بموں سے حملہ کرنے اور ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیوں اور لاٹھیوں کا استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔
پیر کے روز انسانی حقوق کی اڑھائی سو تنظیموں نے ایک مشرکہ بیان میں عالمی برادری اور بین الاقوامی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی غنڈہ گردی کے خلاف اقدامات اور قابض ریاست اور نسل پرستی کی مذمت کریں۔
بیان میں عالمی برادری کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اختیار کردہ پالیسی کو دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم سات دھائیوں سے اسرائیلی جرائم کا شکار ہے مگر دنیا اسرائیلی جرائم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔
بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ، مسجد ابراہیمی اور دیگر مساجد میں آزادنہ عبادت کی اجازت دینے اور نمازیوں کے خلاف اسرائیلی کریک ڈاؤن کا سلسلہ فوری طور پربند کرانے کا مطالبہ کیا۔