جمعه 15/نوامبر/2024

اردنی فرمانروا کا بیت المقدس میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 22-اپریل-2022

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے جمعہ کو کہا کہ بیت المقدس میں جاری کشیدگی کم کرنے اور عرب ممالک کی طرف سے القدس میں امن کے قیام کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔

یہ عمان میں حسینیا محل میں عرب لیگ کی وزارتی کمیٹی کے ارکان  سے ملاقات میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر میں غیر قانونی اسرائیلی پالیسیوں اور طریقہ کار کو بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اردن کی حکومت بیت المقدس میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں موجود تمام اسلامی اور مسیحی مقدسات کا دفاع اردن کی ذمہ داری ہے۔

شاہ عبداللہ  دوم نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی