اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک سرکردہ وفد نے جس کی سربراہی سیاسی بیورو کے ایک رکن اور دفتر عرب و اسلامی تعلقات کے سربراہ خلیل الحیا نے کی کل جمعرات کو ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے سربراہ، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور متعدد ایرانی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کی۔
قالیباف نے حماس کے وفد کے دورے کا خیرمقدم کیا، جس میں تہران میں تحریک کے نمائندے اسامہ حمدان اور خالد قدومی شامل تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی کاز اور القدس کی جڑیں ایران میں پیوست ہیں۔ عالم اسلام کا اولین مقصد اور فلسطین کی حمایت اس کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔