جمعه 15/نوامبر/2024

آپریشن ارئیل ’یوم القدس‘ پر تمام آزاد لوگوں کے لیے ہمارا قوم کوتحفہ ہے

اتوار 1-مئی-2022

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ لاکھوں آزاد لوگوں کے ہجوم نے القدس کے عالمی دن کے موقع پر مارچ اور مظاہروں کے ذریعے القدس کی پکار پر لبیک کہا۔ القدس کے عنوان سے دنیا کے ممالک اور  بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز آزادی اور فلسطین سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔

ابو حمزہ نے اپنی تقریر میں وعدہ کیا کہ گذشتہ رات جرات مندانہ ارئیل آپریشن جس میں ایک اسرائیلی آباد کار مارا گیا "ایک تحفہ ہے جو فلسطینی عوام نے القدس کے دن تمام آزاد لوگوں کو دیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد اور زندہ لوگوں کی نشاۃ ثانیہ کا دروازہ جس نے القدس کا نعرہ لگایا۔ اس وقت  یمن، ایران، لبنان، شام، الجزائر، عراق، پاکستان میں نکالی جانے والی لاکھوں ریلیوں میں سنا گیا ہے۔

انہوں نے مزاحمتی محور کی تمام قوتوں اور قائدین کو سلام پیش کیا جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت میں اس عظیم موقع پر اظہار خیال کیا۔

ابو حمزہ نے وضاحت کی کہ خمینی نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے جدوجہد اور جہاد اور ان کی مزاحمت کو یاد کرتے ہوئے ایک الگ موقف پیش کیا جو آج مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہے۔ ہم غزہ، جنین، القدس اور تمام علاقوں میں صیہونی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی