جمعه 15/نوامبر/2024

عید کے پرمسرت موقعے پر اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینی اغوا کرلیے

اتوار 1-مئی-2022

عید الفطر کے پرمسرت موقع پرقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں الصانور کےمقام سے اسرائیلی فوج نے طارق جرار اور ساید احمد العیسیٰ کو حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ جنین کیمپ سے عزیز انیس امین عباس اور 34 سالہ سابق اسیر بشار احمد فائز ابو عون کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ جبع مرکہ کے مقام سے سمیر ایمن علی ضبایا کو گرفتار کیا۔

ادھر جبع کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں سالم کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے عثمان عیسیٰ، حسنی ابو نفیسہ، احمد نمر حشاش، جب کہ بلاطہ کے مقام سے مروان صقر کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب کہ جھڑپوں میں 5 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے سابق اسیررہ نما 64 سالہ الشیخ سعید نخلہ کو حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ 20 سالہ طالب علم عمرو خلیل عامر، ان کے چچا زاد احمد محمود عامر کو گرفتار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی