قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے اردن کے ساتھ سرحد کے پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے تیس سال کے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہےجو شمالی مغربی کنارے کے بیت لحم کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے 20 پستول اسمگل کرنے کی کوشش تھی۔ ان پستولوں کی مالیت ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ میگن اور یواو یونٹس اور سدرن بریگیڈ کے دیگر یونٹوں کی افواج نے فضائیہ کی مدد سے اردن سے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔
پولیس نے دو مشتبہ افراد کو جنوب میں جزیرہ نما النقب کے شمال مشرقی علاقے میں واقع "تل اراد” کے علاقے سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مغربی کنارے کے راستے میں ایک کار میں سفر کر رہے تھے۔
اسرائیلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں مشتبہ افراد کو بیرسبع میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی حراست میں توسیع پر غور کیا جا سکے۔
گذشتہ پیر کو قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے اردن سے فلسطینی علاقوں میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اریحا کے ایک رہائشی کو پستول اور نقدی کے تھیلے کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے 80 ہزار اردنی دینار ضبط کیے گئے ہیں۔