شنبه 03/می/2025

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روس کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

جمعہ 6-مئی-2022

کل جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےروس کے دورے پرآئے وفد نے روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف  سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کے وفد نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے دھاووں اور بیت المقدس کی تازہ صورت حال پر بات کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حماس کے وفد کے ساتھ فلسطینی علاقوں کی صورتحال اور مسجد الاقصی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے وفد سے ملاقات کے بعد بوگدانوف نے کہا کہ ہم فتح اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ایک وفد کے جلد روس کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ روس فلسطینی دھڑوں میں ملاقات کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر پیش ہے۔

انہوں نے "تمام فریقین” سے القدس کی صورتحال کو پرسکون رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی