جمعه 15/نوامبر/2024

قطری وزارتِ خارجہ کی شیرین ابوعاقلہ کو گولی مارنے پر شدید مذمت

بدھ 11-مئی-2022

قطر کی وزارتِ خارجہ نے الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کی آج صبح جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت کی ترجمان لولوالخاطر نے اپنے ٹویٹر پیج پر انگریزی زبان میں لکھا: (ترجمہ) "اسرائیلی قابض فوجیوں نے الجزیرہ کی نمائندہ شیرین ابو عاقلہ کو صحافتی وردی میں چہرے پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ جنین پناہ گزین کیمپ میں ان کے حملے کی خبررسانی کر رہی تھیں۔”
ترجمان وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی مسلح دہشت گردی کو فی الفور روکا جائے نیز اسرائیل کی غیر مشروط حمایت ختم کی جائے۔
شیرین ابو عاقلہ کو بدھ کی صبح گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ اور دیگر صحافی جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کے چھاپے کی کوریج کر رہے تھے۔
قطر میں قائم نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق 51 سالہ ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے "جان بوجھ کر” گولی ماری ہے۔
اسی ادارے کے لیے کام کرنے والے ایک اور صحافی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی