قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں دار صلاح گاؤں میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے بدھ کے روز دار صلاح کے مقام پر شہری محمد ابراہیم عواد کے گھر کا محاصرہ کیا۔ اس کے بعد گھر میں لوٹ مار کی گئی اور بھاری مشینری کی مدد سے مکان کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا۔