مغربی کنارے کے شہر نابلس کے دیہی علاقے دوما کے ایک سکول کے سربراہ سلیمان دوابشے نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے ان کے سکول میں براہ راست اور بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔
اس سکول میں طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اس واقعہ سے اکرم ہالم گرلز سکول میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ کسی انسانی جان کے نقصان کا اس دعوے میں ذکر نہیں کیا گیا۔