فلسطینی کاز کیحمایت کرنے والی تنظیمیں اور گروپ فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں اسٹار سنیما پر دباؤڈالنے میں کامیاب ہو گئے جس کی وجہ سے اسرائیلی فلمی میلے "شیلوم یوروپا”کے سولہویں ایڈیشن کو منسوخ کر دیا گیا۔
یہ میلہ گذشتہجون میں اس کی اصل تاریخ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اسے بعد ازاں آٹھ اور دس ستمبرکی تاریخوں کے درمیان منعقد ہونا تھا۔
غزہ کی پٹی پراسرائیلی نسل کشی کی جاری جنگ کےتناظر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےسات سے زائد تنظیموں نے سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی، جس میں سینما انتظامیہ سے آرٹتقریب کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔فلمی میلہ روکنےکے لیے سرگرم گروپوں کا کہنا تھا کہ اگر یہ میلہ منعقد ہوتا ہے تواسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی حمایت تصور کیا جائے گا۔
اس تناظر میںسٹار سنیما کے ڈائریکٹر سٹیفن لپس نے کہا کہ وہ "موجودہ تناظر میں مزید تشددکا اضافہ نہیں کرنا چاہتے اور اپنے ملازمین اور سامعین کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ انہوں نے سوشلمیڈیا پر آنے والے پیغامات کی بھی مذمت کی اور سینما پر "اسرائیل کے ساتھ ملیبھگت” کا الزام لگایا۔
انہوں نے وضاحت کیکہ یہ پیغامات "سات فلسطینی حامی انجمنوں اور باس رائن کے علاقے (مشرقیفرانس) کے طلباء” کی طرف سے آئے ہیں۔
اس ضمن میں”اسٹراسبرگمیں یوتھ گارڈ” گروپ اور دیگر گروپس جن میں ’کمیٹی ٹو سپورٹ فلسطینی اسٹوڈنٹس ان اسٹراسبرگ‘ بھی شامل ہے نے انسٹاگرامپر ایک پوسٹ شائع کی جس میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اسرائیلی فلمی میلے کے بائیکاٹ پرزور دیا گیا”۔