کل اتوار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ میں ایک مقامی فوجی عدالت نے اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کرنےثبوتوں کی بنیاد پرمجرم ثابت ہونے والےجاسوسوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات سال سے عمر قید تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی عدالت نے غزہ شہر سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ مجرم دیب کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ان پرمجرم اور دشمن ملک کےلیے جاسوسی کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔خان یونس کے 54 سالہ ملزم نظام کو15 سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔
29 سالہ ملزم کودشمن کے ساتھ جاسوسی تعاون کرنے پر سات سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔
72 سالہ عبدالکریم کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔
تمام فیصلے فلسطینی تعزیرات مجریہ 1979 کے آرٹیکل (131) کے متن اور اسی قانون کے آرٹیکل (118) کے مطابق جاری کیے گئے۔