جمعه 15/نوامبر/2024

مراکش بھرمیں لاکھوں افراد کے غزہ میں نسل کشی روکنے کےلیے مظاہرے

ہفتہ 14-ستمبر-2024

مراکش کے کئی بڑےشہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاجیمظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

یہ احتجاجیمظاہرے مراکش میں ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری طرف غزہ میں فلسطینیوں کیمنظم نسل کشی کی صہیونی جارحیت 49ویں ہفتے میں جاری ہے۔

 

گذشتہ روز مملکتمراکش کے شہروں فاز، محمدیہ شمال، مغربیشہر قنیطرا، برکان ، مشرقی شہر وجدہ، جنوب مشرقی زاکورہ، ، آیت ملول، اشتوکہ،وسطی شہر ابن جریر اور دوسرے شہروں میں مراکش اتھارٹی فار سپورٹ” کی کال مظاہرےہوئے۔

 

مظاہرین نے فلسطینیکاز کی حمایت جاری رکھنے اور غزہ کی پٹی میں سماجی اور انسانی بحران کے پیمانے کودیکھتے ہوئے امداد بھیجنے پر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

شرکاء نے اسرائیلمردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خاتمے کامطالبہ کیا۔

 

مظاہرین نےہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر "مراکش اور فلسطین ایک قوم ہیں،دو نہیں”، "ہم سب ثابت قدم غزہ پر قربان”، "ہم کہتے ہیں کہ(ہم) کامل ہیں، فلسطین زندہ باد” اور "قابل فخر فلسطین کو مراکش کا سلام”جیسے نعرے درج تھے۔

 

اس موقعے پرفلسطینی سپورٹ کمیشن کے ایک رکن عبدالحق بنقادی نے کہا کہ ’’فلسطینی عوام ایک سالسے امریکی اور یورپی حمایت سے قابض اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں قتل عام کا شکار ہیں۔‘‘

 

بنقادی نے وجدہشہر میں ایک مظاہرے سے خطاب میں مزید کہا کہ "مسلمان عوام اسرائیل کو کبھیتسلیم نہیں کریں گے‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی