فلسطین میں انسانیحقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ مغربی کنارےمیں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کا تشدد اس حد تک پہنچ گیا ہے جس کی کئیدہائیوں میں مثال نہیں ملتی۔
البانیز نے پیرکے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی غیر قانونیہے۔ انہوں نے مغربی صحافیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور فلسطینیوںکے ساتھ غیر انسانی سلوک کو اجاگر کریں۔
انہوں نےکہاکہ’انروا‘ کو اسرائیل اور دیگر ممالک کی طرف سے ایک گھٹیا مہم کا نشانہ بنایا گیاہے، اور ایسا لگتا ہے کہ ایجنسی کو ختم کرنے کی سازش ہے۔
البانیز نے مزیدکہا کہ "میں خبردار کرتی ہوں کہ اسرائیلی فوجی حکمرانی کے تحت فلسطینی عوامکے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پرآنکھیں بند نہ کی جائیں۔ اسرائیلی فوج کیکارروائیاں خطرے کی گھنٹی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو حاصل استثنیٰ اسے بین الاقوامی قوانینکی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔