انسانی حقوق کیعالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے خبردار کیا ہے کہ "لبنان پر اسرائیلی حملےشہریوں کو شدید نقصان کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں”۔
ایک بیان میں،تنظیم نے لبنان میں حالیہ لڑائیوں اور اسرائیلی حملوں کی "بین الاقوامی تحقیقات” کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ”23 ستمبر سے لبنان بھر میں ایک ہزار سے زیادہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سینکڑوںافراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں”۔
تنظیم کے مشرقوسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر لاما فکیح نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سےمطالبہ کیا کہ وہ "موجودہ دشمنی کے دوران خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کےلیے فوری اقدامات کریں”۔
حملوں میں اضافےاور لبنان کے خلاف اسرائیلی غاصبانہ جارحیت کے بعد اب تک لبنانی شہداء کی تعداد1247 ہوچکی ہے اور 5278 زخمی ہیں۔
لبنانی وزارت صحتنے تصدیق کی ہے کہ "متاثرین کی اکثریت اپنے گھروں کے اندر مارےجانے والے نہتےشہریوں پر مشتمل ہے‘‘۔